ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چنئی میں ایک گروہ سے برآمد کئے گئے 1.34کروڑ روپے کے نئے نوٹ

چنئی میں ایک گروہ سے برآمد کئے گئے 1.34کروڑ روپے کے نئے نوٹ

Thu, 22 Dec 2016 20:27:20  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 22 /دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ(ڈی آر آئی) کے حکام نے یہاں ہوائی اڈے پر پانچ لوگوں کے ایک گروہ سے غیر ملکی کرنسی کے علاوہ 1.34کروڑ روپے برآمد کئے ہیں۔1.34کروڑ روپے کی یہ رقم دو دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں میں ملی ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ایک گروہ کے غیر ملکی کرنسی ہندوستان سے باہر اسمگلنگ کرنے میں شامل ہونے کی اطلاع ملنے پر ڈی آر آئی چنئی زون کے حکام نے جمعرات کی صبح پانچ افراد کو انا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر روک لیا۔ریلیز میں کہا گیا کہ گروہ کے پاس موجود سامان کی چانچ کے دوران پایا گیا کہ اس میں دو دو ہزار روپے کے نوٹوں میں کل 1.34کروڑ روپے اور غیر ملکی کرنسی میں 7000ڈالر(4.76لاکھ روپے)سے زیادہ رقم تھی۔اس میں کہا گیاکہ معاملے میں آگے کی تحقیقات جاری ہے۔کل ڈی آر آئی کے حکام نے 1.63کروڑ روپے کی 12لاکھ غیر ملکی سگریٹ برآمد کی تھی، یہ سگریٹ توتی کو رین میں واقع وی او چدمبرانار ساحل پر متحدہ عرب امارات سے آنے والے ایک کنٹینر کے ذریعے پہنچی تھیں۔
 


Share: